Naseem minai
نعت
جہان یقیں ہے مدینے کی گلیاں
بہشت بریں ہیں مدینے کی گلیاں
ہر اک گام پر نقش پائے نبی ہے
متاع جبیں ہیں مدینے کی گلیاں
وہاں مر کے بھی کوئی مرتا نہیں ہے
حیات آفریں ہے مدینے کی گلیاں
جہاں تک کہ دم توڑ دیتے ہیں رہرو
وہ گلیاں نہیں ہیں مدینے کی گلیاں
چلے سر کے بل کیوں نہ شہر نبیﷺ میں
مقدس تریی ہیں مدینے کی گلیاں
ہی رشک مہ و مہر ہر ایک ذرہ
نہایت حسیں ہیں مدینے کی گلیاں
یہ جی چاہتا ہے کہ چلتے رہیں بس
عجب دل نشیں ہیں مدینے کی گلیاں
نسیمؓ اپنی آنکھوں سے خود چل کے دیکھو
کہ کتنی حسیں ہیں مدینے کی گلیاں
نسیمؔ مینائ
لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا ®©